پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی ایک حالیہ تقریب میں شرکت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں مداح ان کی زندگی میں ممکنہ خوشخبری سے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
شادی کے بعد دبئی میں مقیم نیلم منیر شوبز سرگرمیوں میں نسبتاً کم دکھائی دیتی ہیں، تاہم حال ہی میں ایک تقریب میں ان کی شرکت کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
تقریب کے دوران اداکارہ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے ساتھ مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ نیلم منیر اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں اور انہوں نے بے بی بمپ کو چھپانے کی کوشش نہیں کی۔
View this post on Instagram
اگرچہ اداکارہ نے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم ان کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز کے بعد مداح انہیں مبارکبادیں اور نیک تمنائیں پیش کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے نیلم منیر کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے اس مرحلے کے لیے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اداکارہ یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی پیش گوئی جو سچ ثابت ہوئی
واضح رہے کہ واضح رہے کہ نیلم منیر نے 2025 میں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔
نیلم منیر ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں جو اپنی سحر انگیز خوبصورتی اور غیر معمولی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ نیلم منیر کے کامیاب ڈراموں میں اشک، قیامت، دل نواز، بکھرے موتی، محبت داغ کی صورت، کہیں دیپ جلے، دل موم کا دیا، احرام جنون اور خمار شامل ہیں۔ ان کی مقبول فلموں میں رانگ نمبر اور چکر شامل ہیں۔














