’میں کنگ کوہلی کو پاکستان میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں‘ کوہلی کے پاکستان میں چرچے

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کے شائقین اور کرکٹرز کے فینز تو دنیا بھر میں ہیں، اور میچز کے دوران منفرد اور اچھوتے لمحات کے وائرل ہونے کی روایت تو ہمیشہ ہی برقرار رہتی ہے، سوشل میڈیا ایسی مثالوں سے بھرا ہوا ہے۔

ایشیا کپ کے دوران ملتان اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ایک پاکستانی فین نے تصویر اٹھائی ہوئی تھی جو کہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے ۔

پاکستانی لڑکے کی جانب سے اٹھائی گئی تصویر پر لکھا ہوا تھا کہ ’میں کنگ کوہلی کو پاکستان میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں‘

تصویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے۔

فرح نے کہا کہ اگر کوئی فین بھارتی کرکٹ گراؤنڈ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی تصویر اٹھا کر کھڑا ہوتا تو اس کو دیش گروہی بول کر ختم کر دیا جاتا، یہی فرق یے پاکستان اور بھارت میں۔

محمد عمر اکبر نامی صارف نے کہا کہ ہندوستانیوں اور پاکستونیوں میں یہی فرق ہے کہ ہم کھیل کے تمام لیجنڈز کا احترام کرتے ہیں اور ہندوستانی کھلاڑیوں کی بے عزتی کرتے ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ میں بھی ویرات کوہلی کو پاکستان میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، اگر وہ بین الاقوامی مقابلوں یا پھر پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے ہیں تو یہ دیکھنے کے قابل ہو گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں