روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان رواں ماہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے لیے روس جائیں گے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان ممکنہ طور پر روس کو یوکرین جنگ کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں صدر پیوٹن سے تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ ملاقات ممکنہ طور پر10 سے 13 ستمبرکے درمیان  روس کے ساحلی شہر ولادیوستوک میں ہوگی جس کے لئے کم جونگ ان بکتر بند ریل گاڑی کے ذریعے سفر کریں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا روس کو آرٹلری شیلزاوراینٹی ٹینک میزائل جبکہ کم جونگ روس سے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور ایٹمی آبدوزوں کےعلاوہ خوراک کی فراہمی چاہتے ہیں۔

واضح رہے بدھ کو امریکہ نے خبردار کیا تھا کہ صدر پیوٹن اور کم جونگ ان نے ممکنہ طور پر ہتھیاروں کی ڈیل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ خطوط کا تبادلہ کیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ایف کربی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم امریکی حکام نے دونوں سربراہان کے ذاتی تعلقات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

اخبار نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد امریکی حکام نے مختلف اوقات میں انٹیلی جنس اطلاعات جاری کی تھیں جن کا مقصد شمالی کوریا، چین اور دیگر ممالک کو روس کو ہتھیاروں کی فراہمی سے روکنا تھا۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کے خبردار کرنے پر پیانگ یانگ اور ماسکو نے آرٹلری شیلز کی فراہمی کا منصوبہ ترک کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راجپال یادو کو چیک باؤنس کیس میں قید کی سزا، کروڑوں روپے ادا کرنے کا حکم

چین کا دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ کا کامیاب تجربہ، خلائی دوڑ میں اہم پیشرفت

2 روزہ خونریز جھڑپوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان بندوقیں خاموش، سفارتی کوششیں دوبارہ تیز

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سید علی گیلانی سمیت 6 حریت رہنماؤں پر 27 سالہ پرانے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی

چینی روایتی موسیقی کی محفل، نوجوان فنکاروں کی مشترکہ پرفارمنس

ویڈیو

اسلام آباد مینگو فیسٹیول: آموں کی بہار، شہریوں کا زبردست رش

خیبر پختونخوا: ارکانِ اسمبلی کی مراعات میں اضافے کی قانون سازی پر شدید عوامی ردعمل

استحکام پاکستان پارٹی وفاقی سیاسی قوت، عمران خان کے برعکس علیم خان کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں، گل اصغر خان

کالم / تجزیہ

خارجی عفریت اور ہمارا فکری محاذ

کفالت نہیں، خود انحصاری

فتنۂ الخوارج کا بہیمانہ اندازِ قتل و قتال، جہاد یا حیوانیت..؟