ضلع پشاور :منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 460 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور پولیس نے آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات اور سی سی پی او سید اشفاق انور کی خصوصی احکامات پر آئس اور دیگر منشیات نیٹ ورک کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تشکیل دی گئی ٹیموں میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

کریک ڈاون بدستور جاری ہے

کاشف آفتاب عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نوجوان نسل خصوصی طلباء کو منشیات اور آئس کے تباہ کاریوں سے بچانے کی خاطر خصوصی مہم کا آغاز  کر دیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی

انہوں نے منشیات نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت ضلع بھر میں کریک ڈاون بدستور جاری ہے۔

ضلع بھر میں 401 مقدمات اک اندارج

ایس ایس پی آپریشنز  کے مطابق کریک ڈاون کے دوران ضلع بھر میں 401 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جب کہ مختلف منشیات (آئس، ہیروئن، ایچ ٹی سی گولیاں، چرس اور شراب) کے مکروہ دھندے میں ملوث 460 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

گرفتار افراد میں خطرناک نشہ آئس کو تعلیمی اداروں کے قرب و جوار میں اپنے مخصوص گاہک کو سپلائی کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔

ایچ ٹی سی گولیاں سپلائی کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب

مہم کے دوران یونیورسٹی، لالجز اور ہاسٹلز وغیرہ کو ایچ ٹی سی گولیاں سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران مختلف رنگ کی 3400 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز  کاشف آفتاب عباسی کے مطابق نیٹ ورک کے سرغنہ کو گرفتار کرکے کارروائی کے دوران مختلف رنگ کی 3400 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

مہم کے دوران دیگر شہروں اور صوبوں کو منشیات اسمگل کرنے والے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی منشیات سمگلرز بھی شامل ہیں۔

زہریلی شراب کی فیکٹریاں سیل

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ خصوصی مہم کے دوران فقیر آباد ڈویژن پولیس نے اہم کارروائی کی ہے جس کے دوران رہائشی مکان اور گودام میں قائم زہریلی شراب کی فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں کارروائیوں کے دوران اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں اور اضلاع کو شراب سپلائی کرنے والے نیٹ ورکس بھی پکڑے گئے ہیں۔

معاشرے کو منشیات کی لت سے پاک کرنے کیلئے بلا تفریق کریک ڈاون کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

آئس، ہیروئن اور شراب برآمد

مہم کے دوران 32 کلوگرام خطرناک نشہ آئس، 15 کلوگرام ہیروئن جب کہ 110 کلو گرام چرس اور 1670 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز  کاشف آفتاب عباسی کا کہنا تھا کہ معاشرے کو منشیات کی لت سے پاک کرنے کیلئے بلا تفریق کریک ڈاون کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مہم کے دوران 32 کلوگرام خطرناک نشہ آئس، 15 کلوگرام ہیروئن جب کہ 110 کلو گرام چرس اور 1670 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔

کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ  نئی حکمت عملی کے تحت اہم کامیابیاں ملی ہیں جس کے تحت کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے تمام شہریوں سے استدعا کی جاتی ہے کہ پشاور پولیس کی منشیات کے خلاف مہم میں حصہ لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے بارے میں خفیہ اطلاعات فراہم کرکے ایک زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp