اسکول ملکیت تنازع: سندھ ہائیکورٹ نے حکومتی اپیل پر فیصلہ سنادیا

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوفل ہرٹس اسکول کی زمین سجاد بشیر کو دیے جانے کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

دو رکنی بینچ نے ایک سنگل بینچ کا گزشتہ فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ جیوفل ہرٹس اسکول کی زمین جولیا فلورنس ڈی ابریو کی ہے جنہوں نے سنہ 1948 میں اسکول کی زمین رومن کیتھولک آرچ بشپ کو بطور گفٹ دینے کی وصیت کی تھی۔

عدالت نے کہا کہ ضلعی عدالت نے سنہ 1989 میں وصیت کے مطابق گفٹ کو قانونی قرار دیا تھا لیکن بعد ازان جولیا فلورنس کے اہلخانہ نے زمین چرچ کو بطور گفٹ دینے کو چیلیج کیا اور جوڈٰشل مجسٹریٹ نے 2010 میں صلح نامے کے بعد چرچ کو دی گئی زمین کی  گفٹ ڈیڈ  منسوخ کردی تھی۔ اس دوران کے ایم سی 816 روپے ماہانہ کرایہ پر اسکول چلارہی تھی لیکن اس نے سنہ 1994 کے بعد کرایہ دینا بند کر دیا تھا جس کے باعث اسکول کی زمین خالی کرانے کے لیے سنہ 2011 میں سجاد بشیر نے دعویٰ دائر کیا۔

سنگل بینچ نے اسکول کی زمین سمیت کرایہ کی مد میں10 لاکھ روپے جرمانہ  سجاد بشیر کو دینے کا فیصلہ دیا تھاتاہم اس فیصلے کے خلاف سندھ حکومت نے اپیل دائر کی تھی جس میں اس نے موقف اپنایا تھا کہ سنگل بینچ نے ہمارا موقف سنے بغیر فیصلہ سنادیا۔

سندھ حکومت کا یہ بھی موقف تھا کہ سجاد بشیر نے اپنے دعوے میں محکمہ تعلیم کے بجائے محکمہ داخلہ کو فریق بنایا تھا تاہم اسکول کی زمین 80 سالہ لیز پر لی گئی تھی جو یکم اگست 1995 کو ختم ہو چکی تھی جس کی تجدید نہیں کرائی گئی۔

اپنے فیصلے میں 2 رکنی بینچ نے فریقین کو ازسر نو ملکیت کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم