برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر پی ٹی آئی نے حیرت کا اظہار کر دیا

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آف پاکستان آمد پر رد عمل دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا اور کہاکہ برطانوی ہائی کمشنر کے دورے کے اغراض و مقاصد کلیتاً ناقابلِ فہم ہیں، دفترِ خارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطور خاص باعث تشویش ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے امریکی سفیر کے دورہ الیکشن کمیشن پر دفترِ خارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کرنے کی اطلاعات تھیں، چیف الیکشن کمشنر آئین سے انحرافی اور جمہوریت پر شب خون مارنے کے سہولتکار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے منصب کو عوام کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنے کے لیے استعمال کیا، سپریم کورٹ نے 4 اپریل کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور مجرمانہ کردار کا نقشہ کھینچا۔

انہوں نے کہاکہ دفتر خارجہ چیف الیکشن کمشنر کے کردار سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈپلومیٹک کور کو ارسال کرے۔ دنیا کو بتایا جائے کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کے آئینی فرض کی ادائیگی سے گریزاں ہے۔

’چیف الیکشن کمشنر انتخابات کی تاریخ کے تعین پر صدر کے دستوری اختیار کو نیچا دکھا رہے ہیں، دفترِ خارجہ بیرونی سفرا پر واضح کرے کہ چیف الیکشن کمشنر آئینی بحران کی راہ پر گامزن ہے۔‘

ترجمان کے مطابق بیرونی حکومتیں جمہوریت کی تباہی کے مجرمانہ عمل کے کردار سے روابط پر پالیسی پر نظر ثانی کریں، برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد کے مقاصد اور ملاقات کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جین میریٹ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ سکندر سلطان راجہ سے آج ملاقات ہوئی ہے، اتفاق ہوا ہے کہ ملک میں قانون کے مطابق آزاد، قابل اعتماد، شفاف اور سب کی شمولیت کے ساتھ انتخابات ضروری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں