15 سے 20 ستمبر کے دوران پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 5 روزمیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے، 16سے 18ستمبر کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بارشوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو وارننگ جاری کی ہے کہ 17سے 19 ستمبر کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں ندی نالوں میں پانی کے بہاﺅ میں تیزی کے امکانات ہیں، ضلعی انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ادارے کا اولین فریضہ ہے، باہمی تعاون سے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے، شہری انتظامی اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔

شہریوں کے نام پیغام میں ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر اور ندی نالوں میں نہانے سے گریز کریں اور بچوں کو بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رکھیں، ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129پر اطلاع دیں۔

دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کو خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم