سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا

ملتان سلطانز نے میچ کے شروع میں شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ محمد رضوان اور ڈیوڈ ملر نے نصف سنچریاں اسکور کی جس کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اورر میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد کی شروعات کافی خراب رہی پال سٹرلنگ آغاز میں ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ جس کے بعد کولن منرو اور ڈیر ڈوسن کی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وقفے وقفے سے اسلام آباد کی وکٹیں گرتی رہی اور اسلام آباد کی پوری ٹیم 17.5 اورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے مین آف دی میچ رہے۔

خیال رہے کہ  پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ دوسرا میچ ہے کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات، 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

بھارت: رام مندر میں 200 کروڑ روپے کی خردبرد، تحقیقات کے مطالبات شدت اختیار کر گئے

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، بیرونِ ملک مواقع سے فائدہ اٹھائیں، مریم نواز

خلیج میں تیل کی ترسیل بحال، عالمی منڈی میں خام تیل سستا

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا