پاکستان کو سیکیورٹی اسٹیٹ کے پیٹرن سے ہٹانا ہوگا، عالمی بینک کی رپورٹ پر حماد اظہر کا رد عمل

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی اسٹیٹ کے پیٹرن سے ہٹ جائے۔

سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے عالمی بینک کی پاکستان کی معیشت کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ مضبوط جمہوری مینڈیٹ کے ساتھ ایک مستحکم منتخب حکومت کو اصلاحات پرعمل درآمد شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہاکہ یہ وقت مطلق العنان حکمرانی کے تجربات اور شارٹ کٹ کے خوابوں میں ضائع کرنے کا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی بینک نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کا نیا پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ دیا گیا ہے۔

نئے پروگرام کے تحت سماجی تحفظ کے پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، کم عمر بچوں اور بچیوں میں غذائی قلت کے مسئلے پر بحث کی جائے گی۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مہنگائی سمیت دیگر معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، بجلی کی بڑھتی قیمتیں، موسمیاتی تبدیلی، ناکافی مالی وسائل کے بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔

رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فنڈز کی قلت کی نشاندہی کی گئی ہے، عالمی بینک نے مسائل کے حل کے لیے ترجیحات اور فیصلہ سازی کے لیے اتفاق رائے پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روشن مستقبل کے لیے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کیا گیا ہے۔ عالمی بینک نے مزید کہا کہ توانائی، زراعت اور سرکاری اداروں کی بہتری کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا مقصد بڑے پیمانے پراسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت شروع کرنا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ ملکی معیشت کو مضبوط، موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر زیادہ لچکدار بنانے اور پائیدار ترقی کی طرف مستقل بنیادوں پر لے جانے کے لیے کن بنیادی پالیسیوں میں تبدیلیوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

ورلڈ بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ بات چیت کا یہ پروگرام جامع، پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ترقی کی جانب اتفاق رائے پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

روشن مستقبل کے لیے اصلاحات  کا پروگرام ملک بھر میں آن لائن اور براہ راست پروگراموں کی صورت میں جاری رہے گا، اس سلسلے میں 2 روزہ مذاکرہ اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل کی خریداری، رقم عوامی فائدے کے لیے استعمال ہوگی، ٹرمپ

پاک بھارت 4 روزہ جنگ: انڈیا نے لڑائی سے جان چھڑانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لی، ’دی ہندو‘ کے اہم انکشافات

پاک سری لنکا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

مادورو کی گرفتاری کے بعد کیوبا شدید معاشی و سیاسی بحران کے دہانے پر

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟