فاسٹ باؤلر کا ایگریشن ہوتا ہے، عماد وسیم محمد عامر کے دفاع میں بول پڑے

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے محمد عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ باولر کا ایگریشن ہوتا ہے، اگر غلط کیا ہوتا تو ریفری عامر پر جرمانہ کرتے، عامر کے ساتھ کوئی فاسٹ باولر ایسا نہیں جو وکٹ لے کر دے، پلیئرز کو مضبوط ارادوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک میچ آفیشلز کو عامر پر کوئی اعتراض نہیں ہے، مجھے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے،مجھے نہیں لگتا کہ عامر نے جان بوجھ کر کچھ ایسا کیا، بابراعظم کی طرف گیند پھینکنا ہیٹ آف دی مومنٹ کا نتیجہ تھا۔

عماد وسیم نے کہا کہ میڈیا پر جو کچھ بھی آتا ہے وہ مکمل سچ نہیں ہوتا، میں بابر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ ہماری ٹیم جس طرح سے کھیل رہی ہے، ہمیں نتائج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان  کھیلے جانے والے میچ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کی گیند کو ڈیفینڈ کیا تو محمد عامر نے گیند واپس بابر اعظم کی جانب زور سے پھینکی جس پر محمد عامر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم