پریانکا چوپڑا نے پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پریانکا چوپڑا نے رواں برس مئی میں کزن پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی تھی لیکن گزشتہ روز (اتوار) شادی میں شرکت نہیں کی۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کے بعد ان کی خالہ مدھو چوپڑا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

فوٹوگرافرز نے جب پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا سے پوچھا کہ پریانکا شادی میں کیوں نہیں تھیں تو انہوں نے کہا کہ وہ کام کر رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا جو اس وقت امریکا میں ہیں، انہوں نے گزشتہ روز ہی انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی اور نک جونس کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اور بتایا تھا کہ جونس برادرز کے امریکا بھر میں ہونے والے کنسرٹ کے باعث وہ شادی میں شریک نہیں ہو سکیں گی۔

اگرچہ پریانکا چوپڑا اور ان کی فیملی شادی کی تقریبات سے غیر حاضر تھی ، لیکن ان کی والدہ مدھو چوپڑا جمعہ کو ادھے پور پہنچی تھیں اور شادی کی تمام تقریبات کا حصہ تھیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے اتوار 24 ستمبر کو راجستھان کے علاقے ادھے پور میں ایک بڑی پنجابی ٹائپ شادی کی ہے۔ اگلے روز ہی جوڑے نے انسٹاگرام پر شادی کا باضابطہ البم شیئر کیا۔ راگھو نے سفید شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ پرینیتی نے کریم اور گولڈن ویڈنگ لہنگا پہنا ہوا تھا۔ پریانکا چوپڑا نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ میری دعائیں۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار