ڈاؤ یونیورسٹی کا چین سے اینٹی ریبیز ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پڑوسی ملک چین سے اینٹی ریبیز ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے حکام کے مطابق چین سے کتے کے کاٹنے کی ویکسین منگوا کر یہاں پیک کریں گے۔

پروفیسر سعید قریشی کے مطابق چین سے اینٹی ریبیز ویکسین درآمد کر کے ’نو پرافٹ نو لاس‘ کی بنیاد پر دیں گے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے حکام نے بتایا ہے کہ چین سے ویکسین درآمد کرنے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مزاحمت کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بھارت سے بڑی مقدار میں اینٹی ریبیز ویکسین درآمد کی جا رہی ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی طور پر صرف قومی ادارہ برائے صحت محدود مقدار میں اینٹی ریبیز ویکسین بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد کو کتے کاٹ لیتے ہیں جس کے باعث ریبیز سے ہر سال 5 سے 6 ہزار افراد انتقال کر جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین میں کارگو جہاز میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی، سرکاری میڈیا

مالی مشکلات اب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں، پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپس، ہزاروں اسکالرشپس تقسیم

پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام اور ترقی کی راہ میں سیاسی رکاوٹیں

پاکستان کی معاشی کارکردگی کے ششماہی جائزے کے لیے آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا 

سی فوڈ کی برآمدات میں تاریخی کامیابی، وزارت بحری امور کے امید افزا اعدادوشمار

ویڈیو

بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھائیں گے، دفتر خارجہ

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

ہرمز سے ینبع تک: پاکستان کی توانائی سلامتی کا نیا نقشہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق