ایڈورڈز کالج کے طالبعلم کے قتل میں ملوث افغان باشندہ گرفتار،تاجروں اور طلبہ کا احتجاج

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں 11 اکتوبر 2023 کو قتل ہونے والے  ایڈورڈز کالج کے طالبعلم حسن طارق  کیس کے حوالے سے جو حقائق منظر عام پر آئے ہیں اس کے مطابق طالبعلم حسن طارق کالج سے رکشہ میں گھر واپس جارہا تھا کہ اس دوران اورہیڈ پل پر 2 موٹرسائیکل سواروں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے راستے میں اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس سے حسن طارق گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔

ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات

پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے فوری طور پورے ٹریک کی جیو ٹیکنگ، جیو فینسنگ اور ہومن انفارمیشن اکٹھی کرکے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے ترجیحی اور تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات شروع کردی گئی، اور دوران متعددمشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے کچھ لوگوں کی پروفائلنگ اور شارٹ لسٹنگ کی گئی۔

ایک ملزم گرفتار

دوران تفتیش ملوث ملزم کا سراغ لگا کر ایک ملزم شاہ سوار ولد شاہ حسین سکنہ افغانستان حال ڈبگری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم شاہ سوار افغان غیر قانونی باشندہ ہے، پچھلے 1 سال سے اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تاجروں اور طلبہ کا مظاہرہ

دوسری طرف پشاور میں رام پورہ تاجران برادری اور ایڈورڈز کالج کے طلبہ نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

افغان باشندے کے ہاتھوں قتل ہونے والا حسن طارق۔

مظاہرین نے حکومت سے غیر قانونی افغان باشندوں کے  خلاف سخت قانونی کارروائی اور ان کے پاکستان سے انخلا کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم