پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کی مسلسل پانچویں شکست پر وسیم اکرم آپے سے باہر

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے سنسنی خیز میچ کے دوران ملتان سلطانز کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست کے بعد کراچی کنگز کے کوچ  وسیم اکرم نے انتہائی مایوسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین کی جانب سے ایک ویڈیو  شئیر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے آخری لمحات میں جب کراچی کنگز شکست کے قریب ہوتی ہے وسیم اکرم غصے سے اپنے سامنی پڑی کرسی کو پاووں سے دھکا دے کر گرا دیتے ہیں۔

کراچی کنگز کی مسلسل پانچویں شکست پر وسیم اکرم کی جانب سے غصے اور مایوسی کے اس ملے جلے ردعمل کے بعد ٹویٹر صارفین نے بھی اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔۔

اس شکست نے نہ صرف کراچی کنگز کے شائقین کو مایوس کیا بلکہ کپتان عماد وسیم اور فرنچائز کےکوچ  وسیم اکرم کو بھی کافی مایوس کر دیا جو اس شکست کے بعد اپنے جذ بات پر قابو کھو بیٹھے۔

واقعے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا ہینڈلز پر تیزی سے وائرل ہوگئی، اور کرکٹ شائقین نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے بھارتی اداکار اکشے کمار کا ایک مشہور میم ٹیمپلیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا: “وسیم اکرم، بابر اعظم کی جگہ میچ ونر کو رکھنے کے بعد”۔

ایک اور نے کہا: “شاید ہی آپ نے وسیم اکرم کا [اتنا غصہ] دیکھا ہو

وسیم اکرم کے جذبات کو مشہور  میم ٹیمپلیٹ صارم اختر سے موازنہ سے کیا گیا، جو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے میچ کے دوران “مایوس فین ” کے نام سے مشہور ہوۓ ۔

اس سنسی خیز میچ کے دوران ملتان سلطانز نے کراچی  کنگز کو جیت کے لیے 197 رنز کا بڑا ہدف دیا۔  کراچی کنگز کی جانب سے ہدف کا تعاقب کرنے کی بھرپور  کوششوں کے باوجود وہ ملتان سلطانز کے ہاتھوں 3 رنز سے ہار گئے اور اس کے ساتھ یہ کراچی کنگز کی پی ایس ایل کے اس سیزن کی پانچویں شکست ثابت ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف پاکستانی کاروباری شخصیت محمد نعیم ڈار ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سیالکوٹ کے صدر نامزد

ضمنی الیکشن: پی پی 203 میں ن لیگ کامیاب، این اے 77 گوجرانوالہ میں بھی لیگی امیدوار کو برتری

وسط مدتی انتخابات نے ’امریکا کو تاریخ میں ایک بہت بڑا قدم پیچھے دھکیل دیا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

چین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، متعدد افراد ہلاک

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ