اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فورسز کی بمباری سے معروف فسلطینی شاعرہ، مصنفہ و ناول نگار حباابوندا بھی شہید ہو گئی ہیں۔
اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کے درمیان کشیدگی کے بعد شروع ہونے والا تصادم اب تک جاری ہے، اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 266 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 4 ہزار 651 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بمباری میں شہید ہونے فلسطینیوں میں 117 بچے بھی شامل ہیں، اب تک ہونے والے حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اسرائیلی بمباری میں غزہ کی ممتاز شاعرہ، مصنفہ اور ناول نگار حبا ابوندا بھی شہید ہو گئیں۔ انہوں نے ’آکسیجن از ناٹ فار دا ڈیڈ‘ نامی ناول لکھا، شہید ہونے والی شاعرہ کی عمر 32 سال تھی۔
اپنی شہادت سے ایک روز قبل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا تھا ’اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اورہم سچے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیلی دھمکیاں فلسطین کی حمایت سے نہیں روک سکتیں، جی جی حدید
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کے آمنے سامنے آنے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں غیریقینی صورت حال ہے، اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ وہ کسی بھی وقت زمینی فوج کے ذریعے غزہ پر چڑھائی کر دے گا۔
دوسری جانب ’حماس‘ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ زمینی فوج کے ذریعے چڑھائی کی کوشش کی گئی تو اسرائیل 7 اکتوبر کا آپریشن بھول جائے گا۔