ہم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گے، ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے دفاع میں آ گئے

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان سے شکست کے بعد قومی ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عزت کیلئے آپکو کم بیک کرنا ہوگا، ہمیں آپ پر یقین ہے، ہمارا ایمان بھی یہی ہے کہ یقین کے اوپر معجزے ہوتے ہیں۔

ایکس پر جاری کردہ ویڈیو بیان  میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ آپ سب افغانستان سے شکست کے بعد افسردہ اور دل شکستہ ہونگے۔’

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ‘جی جان کی بازی لگادو، انشا اللہ تم لوگ نتیجہ تبدیل کرو گے۔ تم لوگوں کو بہت رگڑیں لگی ہیں زندگی میں، کہاں سے شروع کیا تھا کہاں تک پہنچ گئے۔ تم لوگوں نے خود ہی سیکھا ہے، اپنے راستے اپنی منزل خود ہی ڈھونڈی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے پہ، ایک دوسرے پہ اور اللہ پر یقین رکھو۔ تم سے زیادہ بہادر کوئی نہیں کیونکہ تم حالات سے لڑ کر آئے ہو۔ تم سے بڑا فائٹر کوئی نہیں کیونکہ تم سسٹم سے لڑ کر آئے ہو۔’

سابق ہیڈ کوچ نے ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ‘تم لوگوں نے غربت سے لڑا ہے، بہت سے ایسے لڑکوں کے میں جانتا ہوں جن کے پاس پہننے کو جوتے بھی نہیں تھے۔ ہم ورلڈکپ کے اندر ہیں، سیمی فائنل بھی کھیلیں گے، فائنل بھی کھیلیں گے۔

پاکستان کے بقیہ اگلے 4 میچز میں پہلا میچ 26  اکتوبرکو جنوبی افریقا، 31 اکتوبر کو بنگلادیش،  4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے  ہوگا، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو  یہ چاروں میچز لازمی جیتنے ہوں گے، جس کے بعد گروپ اسٹیج پر پاکستان کے پوائنٹس  12 ہوں گے۔ اس وقت قومی ٹیم کے 04 پوائنٹس ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم