ججوں کو گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کے مترادف، شیخ رشید

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جرنیل اور ججز کو گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے، سپریم کورٹ پر دباو کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سیاست اور سیاست دان رمضان میں تروایح پڑھیں گے جرنیل اور ججز کو چوک اور چوراہے میں گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت نےفیصلہ کرناہےکہ ملک و آئین بچانا ہے یا اپنی سیاست سپریم کورٹ پردباؤکےسنگین نتائج ہوں گےمہنگائی کے خلاف بغاوت ہو گی۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کا جلسوں میں بیڈ جرنلز او رگڈ جرنلز کے بعد بیڈ ججز اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے9 رکنی سپریم کورٹ کا بینچ کسی پارٹی کا حصہ نہیں ملک کے آئین و قانون کے دفاع کے لیے بیٹھا ہے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور اُن کے ہونے والے فیصلوں سےانکاری کا اشارہ  دینا بہت بڑے سنگین خطرےکی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!