آئندہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، الیکشن کمیشن

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے انٹرویو کے پس منظر میں آئندہ انتخابات ملتوی ہونے کے خدشات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران الیکشن کےانعقاد  کے ضمن میں تبصرے کے باعث یہ تاثر پیدا ہوا کہ شاید الیکشن ملتوی ہوجائیں گے۔

’الیکشن کمیشن  اس  تاثر کو زائل کرنے  کے لئے  اسکی پرزور تردید کرتا ہے کہ الیکشن  ملتوی ہونے کا  کوئی امکان ہے۔‘

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن اس سلسلے میں پہلے ہی اپنی پوزیش واضح کر چکا ہے، حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات  دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔

’اس کے ساتھ ہی  ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن  30/31 اکتوبر سے  شروع کرے گا اور30نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن  حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا۔‘

ترجمان کے مطابق الیکشن کے انعقاد کے لیے ایکشن پلان کے مطابق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ’اس میں کسی قسم کا  ابہام نہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں سمندری طوفان ارنب کا خطرہ، ایک لاکھ افراد کے انخلا کے احکامات

بوٹوکس سے بشریٰ انصاری کا چہرہ کیسے متاثر ہوا؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں