نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔

لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ 5 رکنی لارجر بینچ 31 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر بھی جاری کر دیا ہے۔ آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 5 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بینچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین پر مشتمل ہوگا۔

بینچ 2 میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک ہوں گے۔

بینچ 3 جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا۔

بینچ 4 میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس جمال خان اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔

بینچ 5 جسٹس منیب اختر،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت بدھ یکم نومبر جبکہ 90 روز میں انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات 2 نومبر کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم