کم از کم تنخواہ میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہ کتنی ہو گئی؟

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری ملازمین کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے حکومت نے کم از کم ماہانہ تنخواہ 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے مقرر کر دی ہے، صدر مملکت عارف علوی نے بھی اس کم از کم تنخواہ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، اب کسی بھی وفاقی سرکاری ملازم کو چاہے وہ کنٹریکٹ پر ہی کیوں نہ ہو کم سے کم ماہانہ 32 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔

گزشتہ سال وفاقی حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار مقرر کی تھی جسے رواں سال بجٹ پیش کرتے ہوئے 32 ہزار روپے کر دیا گیا تھا، تاہم صدر کی جانب سے منظوری نہ ملنے کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو سکا تھا۔ اب صدر مملکت نے سرکاری ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو یکم جولائی 2023 کے بعد سے 32 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے حساب سے ادائیگیاں کی جائیں گی جن ملازمین کی تنخواہ اس سے کم ہے انہیں خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا، وفاقی سرکاری ملازمین سمیت تمام صوبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ پہلے سے ہی 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر ہے۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے ہونے والے اضافی اخراجات کے لیے کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی بلکہ اخراجات رواں مالی سال کے بجٹ سے ہی پورے کیے جائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے نگراں حکومت نے ایم پی 1، ایم پی 2 ملازمین اور ایم پی 3 افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہو گیا ہے، 2017 کے ایم پی ون ملازمین کی تنخواہ 33 ہزار روپے اضافے سے 5 لاکھ 32 ہزار، 2023 کے ایم پی ون ملازمین کی تنخواہ 47 ہزار 850 روپے اضافے سے 7 لاکھ 72 ہزار ہو گئی ہے۔

سال 2017 کے ایم پی 2 ملازمین کی تنخواہ 27 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ 2023 کے ایم پی ٹو ملازمین کی تنخواہ 39 ہزار 480 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار روپے ہو گئی ہے، سال 2017 کے ایم پی 1 افسروں کی تنخواہ 26 ہزار 320 روپے اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار، جبکہ 2023 کے ایم پی 3 افسروں کی تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم