یو اے ای کے بعد پاکستان کا کویت سے بھی اربوں ڈالر کے معاہدوں کا امکان

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج کویت کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ کویت کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعاون اور سرمایہ کاری سے متعلق اربوں ڈالر کے مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دوروں پر ہیں۔ وہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے اربوں ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیے۔ 30 نومبر کو کویت کا دورہ اختتام پذیر ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اپنے کویت دورے کے دوران کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح اور ریاست کویت کے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس دورے میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات کی تلاش اور غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی تھی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے جن میں توانائی، پورٹ آپریشن کے منصوبے، آلودہ پانی کی صفائی، غذائی تحفظ، لاجسٹکس، کان کنی، ہوا بازی اور بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبے شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے