مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو کون سے 4 شعبوں میں مثالی ترقی ہوگی؟ شہباز شریف نے اعلان کردیا

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے، سٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔ ‎نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کا مرکز و محور بنائیں گے۔ ‎آئی ٹی کے فروغ سے نوجوانوں کے روزگار اور زرمبادلہ میں اضافے کے دونوں اہداف حاصل ہوں گے۔ ‎معاشی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی، معاشرے کو نفرت، گالم گلوچ کے کلچر سے پاک کرنا ہے۔

مسلم لیگ میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے ووٹ دیا تو نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی توجہ عوامی مسائل کے حل پر ہوگی۔ ‎نوجوان، کسان، مزدور، محنت کش، دیہاڑی دار، بیوہ، یتیم اور کمزور طبقات کے حل پر خصوصی توجہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے۔ ‎‎انتخابات میں مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لیے حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابات میں کامیابی ملی تو نواز شریف کی قیادت میں قومی ترقی کے معاشی منشور پر عمل کریں گے۔ چارٹر آف اکانومی کی تجویز قائد حزب اختلاف کے طور پر دی تھی جس پر آج پوری قوم متفق ہو چکی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ‎عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں۔ ہم روزگار مہیا کرکے غربت کا خاتمہ کریں گے۔ بجٹ خسارا کم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ (ن) دلاتی ہے۔ ‎نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، پورے پاکستان کو مساوی بنیادوں پر ترقی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‎زرعی انقلاب لائیں گے، صنعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں مثالی ترقی ہوگی۔‎2000 ارب روپے کے زرعی پیکج نے معاشی بہتری اور زرعی شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ‎کاروبار میں آسانی لا کر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے۔ ‎‎برآمدات میں اضافہ کرکے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے۔ عوام انتخابات میں واضح اکثریت دیں تاکہ پاکستان کو معاشی خود انحصاری ملے، عوام کو مہنگائی سے نجات ملے۔ ‎

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی