کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی، 161 ملزمان گرفتار

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کر کے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے کاروبار سے منسلک 161 ملزمان گرفتار کر لیے۔

پانی کے غیر قانونی کنکشن کے خاتمے اور میٹھے پانی کی چوری کے 29 کنکشن ختم کے لیے کراچی کے علاقوں لیاقت آباد ٹاؤن، جمشید ٹاؤن اور ناظم آباد ٹاؤن میں آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ واٹر اینڈسیوریج بورڈ کارپوریشن کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف 12 ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئی ہیں۔

پاکستان رینجرز کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے بعد 208 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے، پانی چوری کی مد میں تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سالانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔

ترجمان پاکستان رینجرز کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن اور پاکستان رینجرز کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

پاکستان رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن نے مجموعی طور پر پانی چوری کرنے والوں کے خلاف اب تک 92آپریشنز کیے ہیں، اس دوران 204 غیرقانونی ہائیڈرنٹس میں سے 29 مہر بند اور 175 مسمار کیے گئے، 161ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی