لاہورقلندرز کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن ایٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم پر انعامات کی بارش کردی گئی۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کوانعامات سے نوازاہے اور اس حوالے سے قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے انعامات کااعلان کیا۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں مرد میدان رہنے والے سکندر رضا کو قلندرز سٹی میں پلاٹ کاتحفہ دیا ہے جبکہ راشد خان کو بہترین فیلڈنگ پر آئی فون تحفہ میں دیاگیا ہے اوراس کے علاوہ بولنگ میں کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر حارث رؤف کو سال بھر کے لیے اسٹار لیٹ شوز کاتحفہ دیاگیا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور قلندرز کی جانب سے کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرفخر زمان کے لیے قلندرز سٹی میں پلاٹ کااعلان کیا جا چکا ہے اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پرفارمنس پر ڈیوڈ ویزا کو بھی قلندرز سٹی میں پلاٹ بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘