چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پر آئی سی سی  کے جونتھن ہال اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے دستخط کیے۔ ذکا اشرف نے معاہدے کے موقع پر آئی سی سی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کی بہترین میزبانی کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور ٹرافی کی شریک ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے بارے میں یقین دہانی کرائی ۔

آئی سی سی حکام نے ذکا اشرف کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے