سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، بلاکس کی سیاست پر یقین نہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان طویل مدتی ملٹی ڈومین پارٹنرشپ کے ذریعے امریکا کے ساتھ دوطرفہ روابط کو وسیع کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دورہ امریکا کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ ان کی بات چیت بہت مثبت رہی ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی طور پر ایک تسلیم شدہ تنازع ہے، اس لیے کوئی بھی یکطرفہ اقدام تنازع کشمیر کی نوعیت کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بنا ہے اور یہی مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہے، پاکستان جیو پولیٹیکل اور جیو اکنامک دونوں نقطہ نظر سے اہم ترین ملک ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات چاہتا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکے دورہ امریکا کے دوران علاقائی سلامتی، بین الاقوامی دہشت گردی اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اُجاگر کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ پاکستان علاقائی استحکام اور عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کئی دہائیوں سے بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے۔

’پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال خدمات اور قربانیاں دی ہیں۔ پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔‘

دورہ امریکا کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ آرمی چیف کی بات چیت بہت مثبت رہی، آرمی چیف کی آمد پر پاکستان کے سفیر نے اُن کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے خاتمے، انسانی ہمدردی اور خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کے نفاذ کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں