پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض کے باوجود 8 فروری کو انتخابات پر زور

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات کو التوا کا شکار کرنے کی کسی بھی براہِ راست یا بالواسطہ کوشش سے گریز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مختلف بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ اعلامیوں کے بیشتر مندرجات چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے تحریک انصاف کے موقف کی تائید و توثیق کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ تحریک انصاف گزشتہ 4 برس سے بالعموم جبکہ پچھلے 2 سالوں سے بالخصوص چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں میں پائے جانے والے غیرآئینی و غیرقانونی رجحانات کی نشاندہی کررہی ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اراکین کی تعیناتیوں سے لے کر چیف الیکشن کمشنر کی متعصّبانہ سوچ، غیرشفاف کردار اور کمیشن کے امتیازی اقدامات پر تحریک انصاف کا موقف بالکل واضح اور غیر مبہم رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا زیرِالتوا ریفرنس ان کے خلاف تحریک انصاف کے موقف کی کھلی دلیل ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دونوں صوبوں میں آئینی مدت میں انتخابات سے گریز کی تحریک انصاف شدید ترین ناقد رہی ہے۔

’90 روز کی دستوری مدت میں قومی انتخابات کے انعقاد سے گریز کی الیکشن کمیشن کی حکمتِ عملی کی مزاحمت میں بھی تحریک انصاف پیش پیش رہی ہے‘۔

انتخابات کو شفاف بنانے پر اپنی توانائیاں مرکوز کی جائیں

انہوں نے کہاکہ ان 20 ماہ کے دوران تحریک انصاف وکلا تنظمیوں اور کونسلز کو الیکشن کمیشن کے غیردستوری، غیرقانونی اور غیرجمہوری ایجنڈے کے خلاف مزاحمت کی دعوت دیتی رہی۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان خصوصاً چیف الیکشن کمشنر کے متعصّبانہ کردار کی پوری تاریخ کے باوجود تحریک انصاف انتخابات کے 8 فروری کے بعد ایک روز کی تاخیر کی بھی قائل نہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ملک و قوم کا مفاد انتخابات کے فوری، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد میں پوشیدہ ہے، جو موجوہ چیف الیکشن کمشنر کے اپنے منصب پر بیٹھے رہنے میں نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی خصوصاً وکلا تنظیمیں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کے بنیادی ہدف کے حصول پر اپنی توانائیاں مرکوز کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر دستور سے انحراف کی راہ ترک کرکے اپنے آئینی فرض کی انجام دہی یقینی بنائیں اور صاف شفاف انتخابات کے ذریعے کمیشن کے دامن پر لگے دھبّوں کی صفائی کا اہتمام کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان