سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید تاحیات نااہل، پارٹی صدارت بھی گئی

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے صدر خالد خورشید احمد کو تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا، جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ انتخابی سیاست اور پارٹی صدارت سے بھی نااہل ہوچکے ہیں۔

سابق صدر آئی ایس ایف رحمان داریلو

آئی ایس ایف کے سابق صدر رحمان داریلو نے سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر تحریک انصاف خالد خورشید کے خلاف چیف الیکشن کمشنر جی بی کے پاس درخواست دیکر موقف اختیار کیا تھا کہ خالد خورشید کو عدالت نے صادق اور امین ثابت نہ ہونے سمیت حقائق چھپانے کی بنیاد پر نا اہل قرار دیا ہے لہٰذا انہیں آئندہ انتخابی سیاست سے اور پارٹی کی سیاست سے بھی نااہل قرار دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مذکورہ درخواست پر تقریباً آٹھ سماعتوں کے بعد آج حتمی فیصلہ جاری کردیا ہے، تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے حقائق چھپانے کی بنیاد پر 4 جولائی کو حلقے کی سیاست اور اسمبلی کی باقی ماندہ مدت کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

مذکورہ فیصلہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا کی درخواست پر سنا دیا گیا تھا۔ جس کے بعد آئی ایس ایف کے سابق صدر رحمان داریلو نے چیف الیکشن کمیشنر کے پاس نئی درخواست جمع کرائی تھی۔

واضح رہے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید عمران خان کے درینہ ساتھیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، عدم اعتماد سے عمران خان کو ہٹائے جانے کے بعد سے اب تک انہوں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا، اس کے باوجود کہ ان کو جعلی ڈگری کیس میں وزارت اعلیٰ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا اور تاحیات نااہلی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں