بھارتی مسلمان کرکٹر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

منگل 9 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ’ارجن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی صدر دروپدی مرمو نے انہیں کھیل کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا۔ محمد شامی کو یہ ایوارڈ بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔

محمد شامی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اعزاز ملنا خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے، لوگوں کی پوری عمر گزر جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے‘۔

اس تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 پلئیرز کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر