پنجاب: نمونیہ سے ایک روز میں 8 ہلاکتیں، ڈینگی کے 19 نئے مریض سامنے آگئے

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں نمونیہ اور ڈینگی کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، ایک ہی روز میں نمونیہ سے 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کُل 19 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں نمونیہ سے ایک ہی روز میں 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 108 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب بھر میں رواں سال نمونیا سے 180 اموات اور 8 ہزار 542 کیسز سامنے آئے۔

’لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 42 ہلاکتیں اور 1 ہزار 263 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘۔

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی صورتحال

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا، نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کُل 19 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 5 مریض زیر علاج ہیں۔

علی جان خان کے مطابق لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہے، رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 12 ہوگئی۔ رواں ماہ کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 2 ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق رواں ماہ کے دوران فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 2 ہے۔ سرگودھا، گجرات اور وہاڑی میں ابھی تک ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ نے ڈینگی سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لیے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج، معلومات یا شکایات کے لیے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب