میچ فکسنگ کے الزامات، شعیب ملک کی وضاحت سامنے آ گئی

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے میچ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مجھ سے متعلق پھیلائی جانے والی میچ فکسنگ کی  خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

میچ فکسنگ کے الزمات کی خبریں سامنے آنے کے بعد شعیب ملک نے اپنے ایک پیغام میں وضاحت کی ہے کہ فارچون باریشال کے کپتان تمیم اقبال سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے، مجھے دبئی میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیر لیگ ( بی پی ایل ) چھوڑنا پڑی ہے۔ ضرورت پڑنے پر فارچون باریشال کے لیے پھر دستیاب ہوں گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے قبل خبر کی تصدیق کر لینی چاہیے۔ جھوٹی خبروں سے انسان کی عزت خراب ہوتی ہے۔ اس سے قبل فرنچائز کے مالک نے بھی اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ شعیب ملک کسی طرح کی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فرنچائز کے مالک میزان رحمن نے اپنی ایک پوسٹ میں وضاحت کی تھی کہ ’ سوشل میڈیا پر شعیب ملک کا ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر میچ فکسنگ کا واویلا مچ گیا ٹیم کے مالک میزان رحمن کہتے ہیں کہ شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں۔ شعیب ملک ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں۔ شعیب ملک کی جب ضرورت ہوگی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا شعیب ملک سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

امریکا کا شام سے فوجی انخلا مکمل، اڈے دمشق کے حوالے

اے آئی تصاویر کے ذریعے انشورنس فراڈ میں اضافہ، جعلی نقصان اور فرضی اشیا دکھائے جانے کا انکشاف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

ویڈیو

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘