کینیڈین شہری ووٹ دینے پاکستان پہنچ گیا

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنوں سے تعلق رکھنے والے نجیب الرحمن گزشتہ 25 برسوں سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ موجودہ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے خبریں سنیں تو وہ بھی ووٹ دینے پاکستان پہنچ گئے۔

نجیب الرحمٰن کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد پاکستانی انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہے لیکن آن لائن ووٹنگ کی سہولت نہ ہونے کے سبب ایسے بیشتر افراد انتخابات 2024 میں اپنا حق  رائے دہی استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہری شہریت کے سبب وہ کینیڈا کے انتخابات میں بھی شریک ہوتے ہیں اور اگر ان میں سے کوئی ملک یا شہر سے باہر ہو تو اسے بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔

کینیڈا کی زندگی دیکھنے کے بعد نجیب الرحمٰن سمیت بیشتر اوورسیز پاکستانیوں کا دل ملک کے حالات کو دیکھ کر کڑھتا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں بیرون ملک رہتے ہوئے بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ان سمیت دیگر 90 لاکھ پاکستانی اپنے وطن کے بہتر مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں