انتخابات میں مبینہ دھاندلی: پاکستان بار کونسل کا آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے چیف جسٹس پر لگائے گئے الزامات پر پاکستان بار کونسل نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر الزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ اپنے ماتحت عملے کے ذریعے نتائج تبدیل کروں۔ انہوں نے چیف جسٹس کے دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے چیف جسٹس کے دھاندلی میں ملوث ہونے کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے۔ پوری وکلا برادری چیف جسٹس، دیگر ججز اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق اس طرح کے جھوٹے الزامات چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

دھاندلی کی تحقیقات کے بعد ہی ملکی حالات بہتر ہو سکتے ہیں

بار کونسل نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کریں، سیاسی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز آزادانہ کمیشن قائم کریں۔

بار کونسل نے کہا ہے کہ کمیشن انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرے، کیونکہ دھاندلی کی تحقیقات کے بعد ہی ملکی حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے یہ بھی کہاکہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوا ہے۔ سپریم کورٹ بار کا الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا مطالبہ انصاف سے مذاق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی