چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شخص جو راولپنڈی کا رہائشی ہے نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائی تھی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی، عبد الواسع نے 20 فروری کو چیف جسٹس کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا مہم میں حصہ لیا، عبدالواسع نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر مہم چلاتے ہوئے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا، اور چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں باقی کرداروں کی گرفتاری کے لیے بھی پیش رفت جاری ہے، ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ باقی ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ایسے تمام لوگ جو اس مذموم سوشل میڈیا مہم کا حصہ رہے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے 17 فروری کو کمشنر راولپنڈی کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں مبینہ دھاندلی کا اعتراف کیا گیا، اور ساتھ ہی چیف الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی اس میں شامل قرار دیا گیا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرو ارجن دیو جی کے 420ویں یوم شہادت کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بالوں کے جھڑنے کا خاتمہ ممکن، نئی سائنسی پیشرفت نے امید جگا دی

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟