آٹا مسلسل مہنگا ہوکر 160 روپے کلو ہوگیا، مرغی کی قیمتیں بھی بے قابو

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں دو ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں مسلسل آٹھویں بار اضافہ کر دیا گیا جس سے آٹا مزید 10 روپے مہنگا ہوگیا۔

چکی اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق چکی کے آٹےکی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد آٹےکی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکی آٹا مالکان نے 2 ماہ میں مسلسل 8 ویں بار قیمت بڑھائی ہے، فائن آٹےکی 40 کلو کی بوری 12ہزار 600 روپےکی ہوگئی ہے جب کہ 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 2ہزار 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ مرغی کےگوشت اور انڈے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس سے انڈے 280 روپے درجن ہوگئے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 574 روپےکلو ہوگئی ہے اور بعض دکاندار مرغی کا گوشت 620 روپےکلو میں بیچ رہے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی مرغی کےگوشت کی قیمت میں 20 روپےکا اضافہ ہوگیا جس سے مرغی کا گوشت 620 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔

کوئٹہ میں رواں ہفتےکے دوران مرغی کےگوشت کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ کیا گیا ہے، رواں ہفتے کے آغاز میں مرغی کا گوشت 520 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

علاوہ ازیں کراچی میں بھی بعض علاقوں میں مرغی کا گوشت 580 اور کہیں 600 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم