اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل نے  پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامی طور پر طلب کرنے کے لیے درخواست اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کرادی ہے۔

سیکریٹری اسمبلی عامر حبیب کو ریکوزیشن رانا آفتاب احمد خان، چیف وہپ رانا شہباز، کوآرڈینیٹر سینٹرل پنجاب اویس ورک، احمد خان بھچر، معین قریشی اور حسن ذکاء نیازی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

101 اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی اس ریکوزیشن میں امن و امان، مہنگائی کی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لئے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق ’مینڈیٹ چوری‘ کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں کامعاملہ بھی ایوان میں اٹھایا جائے گا، اس ضمن میں کارکن احمد شاہ کو  مبینہ طورپر  پولیس کی جانب سے تشدد کانشانہ بنانے کا معاملہ بھی ایوان میں زیر بحث لائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمدخان اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 14 روز کے اندر اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے  آئینی طورپر پابند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری