لیبیا کشتی حادثہ، ایف آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا

منگل 14 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے حادثے کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات سرکل کی زیرنگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث مرکزی ملزم محمد سعید سنار کو گرفتار کر لیا۔

ملزم لیبیا کشتی ڈوبنے کی وجہ سے ہونے والی متعدد اموات میں انتہائی مطلوب تھا، ملزم 12 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے15 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ ان تمام افراد کو ملزم سعید الیاس ہی نے لیبیا بھجوایا تھا،ملزم سعید کے 2 بیٹے لیبیا میں مقیم ہیں اور وہ اپنے بیٹوں کے ذریعے لوگوں کو لیبیا سے اٹلی بھجواتا تھا۔

واضح رہے کہ فروری 2023 میں جنوبی اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 12 بچے بھی شامل تھے۔

ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد کا تعلق پاکستان، افغانستان، صومالیہ اور ایران سے تھا۔ کشتی حادثے کے بعد کچھ افراد کی لاشیں فوری نکال لی گئی تھیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے 28پاکستانیوں سمیت 59 افراد جاں بحق

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں