پی ایس ایل سیزن9 کی پہلی ہیٹرک کس بولر نے کی؟

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے گزشتہ روز ہونے والے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرعقیل حسین نے   ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، لیکن کھلاڑی کی جارحانہ بولنگ بھی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے پشاور زلمی کے خلاف ہیٹرک کی، انہوں نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری، تیسری اور چوتھی گیند پرزلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرعقیل حسین نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 23 اسکور دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ لیکن اس کے باوجود پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کے 196 رنز کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 120 رنز پرہی آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی