موجودہ حکومت مئی تک بھی نہیں چل سکتی، فواد چوہدری

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور عیان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا، موجودہ حکومت مئی تک بھی نہیں چل سکتی۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے سعودی عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا، اور یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ بھی نہیں ملا۔ مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا تو پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہوجائے گا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی، حکومت کا رہنا مولانا فضل الرحمان کے فیصلے پر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، خیبرپختونخوا نے پاکستان بنانے میں بھی اہم کردارادا کیا تھا۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا معلوم ہی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان