شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی افسران اور جوانوں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی نمازہ جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر کے تدفین کے لیے اپنےآبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 16 مارچ 2024 کو دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹینٹ کرنل سید کاشف علی (سکنہ کراچی) ، کیپٹن محمد احمد بدر (سکنہ تلہ گنگ)، حوالدار صابر (سکنہ خیبر)، نائیک خورشید (سکنہ لکی مروت)، سپاہی ناصر (سکنہ پشاور)، سپاہی راجہ (سکنہ کوہاٹ)، اور سپاہی سجاد (سکنہ ایبٹ آباد) کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی  ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں  میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ، نماز جناہ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل انجم ریاض سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی ، پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے