مریم نواز کی فیصل آباد آمد، دھاتی ڈور کی زد میں آکر جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فیصل آباد میں دھاتی تار کی زد میں آکر جاں بحق ہونے نوجوان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آصف اشفاق کے والد محمد اشفاق اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔

مزید پڑھیں

مریم نواز شریف نے آصف اشفاق کی ناگہانی موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے مرنے والے نوجوان کی والدہ کو بھی تسلی دی۔

اس موقع پر قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے جنہوں نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نوجوان کی والدہ ہچکیاں لے کر رونے لگی اور کہاکہ ابھی تو آصف کی شادی کرنی تھی۔

مریم نواز نے مرنے والے نوجوان کی والدہ کا ہاتھ تھام کر انہیں تسلی دی جبکہ نواز شریف نے بھی سوگوار خاندان کو دلاسہ دیا۔

غمزدہ خاندان کے دکھ کو سمجھ سکتی ہوں، مریم نواز

اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ میں غمزدہ خاندان کے دکھ کو سمجھ سکتی ہوں، آصف اشفاق کی دردناک موت پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی تفریح نہیں خونی کھیل بن چکا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے رو کنے کی سماجی ذمہ داری پوری کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے واقعہ کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کا بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ڈور منگوانے، بیچنے اور خریدنے والے ٹریس ہوچکے ہیں۔

آئی جی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے پانڈا ڈور کے ذریعے سپلائی کی جا رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل