پشاوری پتنگیں جن کی مانگ خیبرپختونخوا سے کینیڈا تک ہے

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسم بہار کے ساتھ ہی پشاور کی  پتنگ مارکیٹ کی رونقیں بحال ہوجاتی ہیں جہاں کی پتنگوں کی مانگ نہ صرف پاکستان کے مختلف علاقوں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ہیں۔

پشاور کے عبدالرحمٰن کا خاندان گزشتہ 40 سال سے پتنگ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ ان کے مطابق بہار کے آغاز کے ساتھ ان کا کام بھی شروع ہو جاتا ہے۔

عبدالرحمٰن نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ پتنگ کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’سال بھر میں صرف انہی 2 ماہ میں کام ہوتا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں پتنگ بازی کا رجحان نہیں تھا لیکن اب وہاں بھی لوگوں کو اس کا شوق ہو گیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں اب بھی یہ رجحان کم ہے لیکن دیہی علاقوں میں پتنگ بازی کا شوق زیادہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پتنگیں سوات، مردان اور دیگر اضلاع میں سپلائی کر رہے ہیں‘۔

پنجاب میں پتنگوں کی سپلائی

عبدالرحمٰن نے بتایا کہ پتنگ بازی کا شوق لاہور سمیت پنجاب میں سب سے زیادہ ہے اور وہ وہاں بھی اپنی بنائی ہوئی پتنگیں  سپلائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا ہول سیل کا کام ہے اور سب کو سپلائی کرتے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لاہور، کراچی، روالپنڈی، ملتان، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے کئی ماہ پہلے ہی آرڈرز ملے تھے جہاں اب سپلائی کی جا رہی ہے۔

کینیڈا اور افغانستان میں بھی پشاوری پتنگ مشہور

عبدالرحمٰن نے بتایا کہ دیگر صوبوں کے علاوہ وہ مختلف ممالک کو بھی پتنگ سپلائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پتنگوں کی سب سے زیادہ مانگ افغانستان اور کینیڈا میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی اپنی ڈیمانڈ ہوتی ہے اور اسی لحاظ سے پتنگیں تیار کی جاتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ہاں مختلف سائز اور قیمت کے پتنگ تیار کی جاتی ہے۔

دیکھیے مزید تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز