سفارتی مخاصمت:اسحاق ڈار کی دعوت افطار میں بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی رکن نہیں پہنچا

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی پاکستانی حکومت کا بھارت سے مثبت تعلقات کی خواہش کے جواب میں  بھارتی ہائی کمیشن کا مخاصمانہ رویہ برقرار ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 27 مارچ کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں وزیر اعظم اور غیر ملکی سفیروں کو دعوت پر افطار مدعو کیا تھا۔  اس موقع پر دیگر ممالک کے سفیروں کے ساتھ بھارتی ناظم الامور بھی مدعو کیا گیا تھا، مگرتمام تر سفارتی آداب کو پس پشت رکھتے ہوئے بھارتی سفارت کار افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی سفارت کاروں کی افطار ڈنر میں عدم شرکت سفارتی روایات کے خلاف ہے، بھارت نے عدم شرکت پر ابھی تک معذرت یا تاسف کا خط بھی نہیں بھیجا۔

واضح رہے کہ ڈپلومیٹک کور کے لیے آخری افطار ڈنر 2022 میں اس کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دیا تھا، جس میں بھارتی سفارتکاروں نے شرکت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی نے ریاست کو 15 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، انتخابات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر

‘سونے کے بدلے سونا، تانبہ نہیں’، سپریم کورٹ کا اراضی معاوضہ کیس میں اہم فیصلہ

موت کی جھوٹی خبروں پر وسیم اکرم کا سخت ردعمل، فیک ویڈیوز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پی سی بی نے اے آئی سے چلنے والی جدید ترین بولنگ مشین متعارف کرا دی

سندھ طاس معاہدہ: بھارت کی یکطرفہ کوششوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت