’عنایہ دیکھو ببر شیر آیا ہے‘،زیرعلاج بچی کی والدہ نواز شریف کو اسپتال میں دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لاہور میں 3 سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔

کمسن عنایہ فاروق کی پیدائش سے ہی اس کے دل میں سوراخ تھا اور اس کے والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پر علاج کرایا ہے۔

عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف خود اسپتال پہنچ گئے اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

ننھی عنایہ سے نواز شریف کی گفتگو، والدہ شدت جذبات سے مغلوب

قائد ن لیگ محمد نواز شریف بچی سے مخاطب ہوئے اور پوچھا کہ ’اپ کیسی ہوں، ٹھیک ہو نا اب ماشاءاللہ‘۔

اس پر بچی کی والدہ خوشی اور شدت جذبات سے مغلوب ہوگئیں۔ انہوں نے بھرائی ہوئی آواز میں اپنے لخت جگر سے کہا کہ ’عنایہ دیکھو، ببر شیر آپ سے ملنے آئے ہیں‘۔

نواز شریف نے ننھی عنایہ کا گال تھپتھپا کر روبہ صحت بچی سے اپنی شفقت کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟