پنجاب پولیس کا اہلکار شراب کے نشے میں دھت: آئی جی کو خصوصی پیغام دیدیا، ویڈیو وائرل

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے ایک اہکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شراب کے نشے میں دھت نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں رپورٹر سوال کرتا ہے’ آج آپ نے کتنی شراب پی ہے؟‘  جس پر پولیس اہلکار شاہد بھٹی کہتے ہیں’ آج میں نے 2 بوتلیں پی ہیں اور اب میں گھر جا رہا ہوں‘۔ رپورٹر نے پولیس اہلکار سےکہا’ آپ نے متعلقہ افسران کو اپنا مسئلہ نہیں بتایا؟‘  جس پر اہلکار کا کہنا تھا’ ہمارے افسران خصوصاً ڈی ایس پی بد تمیز ہیں۔‘ آئی جی پولیس کو پیغام دیتے ہوئے پولیس اہلکار نے کہا’ اللہ اکبر‘۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ اینکر اقرارالحسن نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رپورٹر نے سی سی پی او اور آئی جی صاحب کا بار بار نام لے کر بھرپور کوشش کی کہ ایک اور شاہد جٹ معرضِ وجود میں آ جائے لیکن اللہ نے عزت رکھی۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ پنجاب کی ترقی کا راز یہی ہے۔

ولید راجپوت لکھتے ہیں کہ شاہد جٹ کے بعد پیش خدمت ہے شاہد بھٹی۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ المیہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی اکثریت شراب کی عادی ہو چکی ہے. کبھی آپ شام 4 بجے میریٹ، سرینا یا اسلام آباد کے بڑے ہوٹلوں کے پچھلے دروازے کے سامنے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا رش دیکھیں تو لگتا ہے کہ عوام کا ٹیکس کا پیسہ صرف شراب خریدنے میں لگ جاتا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ