چین کے سفیر جیانگ زیدونگ سے تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور دنیا بھر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عبداللہ گل نے چینی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ ’ بھارت کے وزیر دفاع کس طرح پاکستان میں ہونے والے قتل عام کا اعتراف کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود کسی بھی بین الاقوامی امن تنظیم نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔
سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بھارت نے بشام میں چینی انجینیئرز پر حملہ کیا
انہوں نے عالمی برادری کی لاپرواہی کو بھارت کو دہشت گردی کا لائسنس دینے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو متاثر کرنے کے لیے بشام میں چینی انجینیئرز پر حملہ کیا ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مرحوم جنرل (ر) حامد گل کے کردار کو سراہا۔