لیڈی گاگا کی منگنی کی افواہیں سرگرم

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی معروف گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا کی بوائے فرینڈ مائیکل پولانسکی کے ساتھ منگنی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔ لیڈی گاگا کو ایک بڑے ہیرے کی نئی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا جس نے ان کی منگنی کی خبروں کو ہوا دے دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لیڈی گاگا کے ہاتھ میں نظر آنے والی ہیرے کی بڑی سی اور مخصوص انداز میں تراشی گئی انگوٹھی زیادہ تر منگنی کے لیے پہنی جاتی ہے۔

لیڈی گاگا کی اس انگوٹھی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں اور صارفین اس پر تبصرے کرتے دکھائی رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ گماں کر رہے ہیں کہ غالباً لیڈی گاگا تیسری منگنی کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ گلوکارہ لیڈی گاگا اور اُن کے بوائے فرینڈ، بزنس مین مائیکل پولانسکی کے تعلقات پہلی بار دسمبر 2019ء میں منظر عام پر آئے تھے۔ لیڈی گاگا اور مائیکل کے تعلقات سے متعلق امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑی ایک ساتھ ہے اور ان کا رشتہ دن بہ دن مضبوط ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا