اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے، سربجیت سنگھ کا الیکشن لڑنے کا اعلان

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پنجاب کے شہر فرید کوٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 45 سالہ سربجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ فرید کوٹ میں بہت سارے لوگوں نے انہیں لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لینے کا کہا ہے اور وہ بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سربجیت سنگھ نے 12ویں جماعت سے کالج چھوڑ دیا تھا اور موہالی میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے چندی گڑھ میں واقع خالصہ کالج میں داخلہ لیا تھا تاہم وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکے تھے۔ سربجیت سنگھ نے 2004 میں بھٹنڈا سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

2008 میں انہوں نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں برنالہ کے حلقے سے قسمت آزمائی لیکن انہیں صرف 15702 ووٹ مل سکے اور ناکام رہے۔ 2013 میں لوک سبھا کی فتح گڑھ کی نشست پر انتخاب میں دوبارہ حصہ لیا اور ناکام رہے، اس وقت انہوں نے اپنے اثاثوں کی کل مالیت 3.5 کروڑ انڈین روپے بتائی تھی۔

2019 میں بہوجن سماج پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیا اور ناکام رہے۔ تاہم 1989 میں سربجیت سنگھ کی والدہ بمل کمار روپڑ کی نشست سے رکن سمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ اسی سال ان کے دادا بھٹنڈا سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

سربجیت سنگھ کے والد بینت سنگھ ان 2 قاتلوں میں شامل تھے جنہوں نے اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کا قتل کیا تھا۔ واضح رہے بینت سنگھ اور ستونت سنگھ اندرا گاندھی کے باڈی گارڈ تعینات تھے اور انہوں نے 31 اکتوبر 1984 کو نئی دہلی میں اندرا گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر ان پر گولیاں برسائی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی