اب آپ گوگل کی مدد سے گم یا چوری ہونے والے موبائل فون کو تلاش کرسکتے ہیں

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خدا نہ کرے کہ کبھی آپ کی کوئی قیمتی شے گم یا چوری ہو، لیکن موبائل فون ایک ایسی چیز ہے جسے آپ ہر وقت اپنی جیب میں ڈالے یا ہاتھ میں تھامے رہتے ہیں اور اس کے کہیں کھو جانے یا چوری ہونے کا خدشہ بھی ہر وقت موجود رہتا ہے۔

پاکستان میں عام طور پر موبائل فون گم یا چوری ہوجائے تو آپ اس کی تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہیں یا پی ٹی اے کو درخواست دیکر اسے بلاک کروا دیتے ہیں۔ گو کہ اپنے قیمتی موبائل فون کو تلاش کرنے کی آپ خود بھی بہت کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے ملنے کے امکانات اکثر زیادہ روشن نہیں ہوتے۔

تاہم، ایک طریقہ ہے جس کی مدد سے آپ اپنے چوری ہونے والے یا گمشدہ موبائل کو ڈھونڈ سکتے ہیں۔ جی ہاں! آپ گوگل کی مدد سے اپنے گمشدہ یا چوری ہونے والے موبائل کو تلاش کرسکتے ہیں۔

یہی نہیں، اگر آپ نے اپنے موبائل فون میں پاس ورڈ نہ لگایا ہو اور وہ کہیں گم ہوجائے۔ جس کے بعد آپ کو یہ خدشہ بھی ہو کہ کہیں کوئی اس فون میں سے آپ کا ڈیٹا نہ نکال لے تو اس صورت میں بھی آپ گوگل کی مدد سے اس موبائل فون کو لاک لگا سکتے ہیں۔

گوگل لنک کی مدد سے اپنا فون تلاش کریں

اپنے فون کو تلاش کرنے اور اس کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے آپ اس لنک پر کلک کریں:  google.com/android/find

اور وہاں پر اپنا وہ جی میل اکاؤنٹ اور پاس ورڈ درج کریں جو آپ کے موبائل فون میں محفوظ ہے۔

دور بیٹھے اپنا فون آپریٹ کریں

اب آپ کے سامنے ایک اسکرین نمودار ہوگی جہاں آپ اپنے موبائل کی لوکیشن دیکھنے کے علاوہ اپنے موبائل کی بیٹری بھی دیکھ سکتے ہیں کہ  آپ اس حساب سے اپنے موبائل کو آپریٹ کرسکیں۔

اگر آپ موبائل فون کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں اور وہ ’سائلنٹ‘ موڈ میں ہے تو آپ ’Play Sound‘ پر کلک کرکے اپنے موبائل کی رنگ ٹون کو سن سکتے ہیں۔

فون لاک لگائیں

اس کے علاوہ یہاں پر ’Secure Device‘ کا فیچر بھی دستیاب ہے جس پر جاکر آپ اپنے موبائل فون کو لاک لگا سکتے ہیں یا اس کے ذریعے کوئی پیغام بھی بھیج سکتے ہیں۔

اگر موبائل ملنے کے امکانات ختم ہوجائیں تو اس صورت میں آپ ’Factory Reset Device‘ کا فیچر استعمال کرکے اپنے موبائل فون کو مکمل ری سیٹ کرسکتے ہیں جس کے بعد موبائل فون میں موجود تمام ڈیٹا مکمل طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل میپ کی ایک غلطی اور تاجر علی جمیل کے سفرِ آخرت کی کہانی

ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں