پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر کا بھی گیٹ توڑا،اعتزاز احسن

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے عمران خان کے گھر کے ساتھ میرے گھرکا بھی گیٹ توڑا ہے جس پر میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ کوئی کچے کا علاقہ نہیں ہے اس لیے ضروری ہے کہ چیف جسٹس پولیس کے اس ایکشن پر نوٹس لے کر ذمہ داران سے جواب طلب کریں۔

مرم نواز کی سوچ خام ہے،اعتزا زا حسن

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی سوچ خام ہے کیوں کہ ایسی کارروائیوں سے کسی بھی سیاسی جماعت کو ختم نہیں کیا جا سکتا جس کی مثال یہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو پھانسی دے دی گئی مگر ان کی پارٹی آج بھی حکومت میں ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے گھر کا گیٹ توڑا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے بعد پورے زمان پارک کے علاقے میں آنسو گیس پھیل گئی ۔ان کو اتنا بھی خیال نہیں آیا کہ یہاں پر اور بھی لوگ رہتے ہیں۔

تحریک انصاف کو پولیس کے اس ایکشن کے خلاف عدالت میں جانا چاہیے۔میں یہ پوچھتا ہوں کہ کیا کبھی برصغیر کی تاریخ میں 4 ایس پیز بکتر بند گاڑیاں لے کر سرچ آپریشن کے لیے ایسے گئے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے خلاف ایسے آپریشن پر بحیثیت سیاست دان ہم سب کو سوچنا چاہیے کیوں کہ ایسا کسی کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے ورنہ کوئی بھی بچ نہیں سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ تو اب مذاق بن کررہ گیا ہے کیوں کہ اب تو سب کی لسٹیں آگئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘